5 مارچ 2015 - 10:26
موجودہ جنگ اسلام کے خلاف جنگ ہے: عمار حکیم

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے مشرق وسطی کے علاقے میں جاری کشیدگی و بدامنی کو، اکّیسویں صدی میں اسلام کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے مشرق وسطی کے علاقے میں جاری کشیدگی و بدامنی کو، اکّیسویں صدی میں اسلام کے خلاف جنگ سے تعبیر کیا ہے-
عراق کی سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بدامنی، صرف عراق و شام کو کمزور کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ اکّیسویں صدی میں اسلام کے خلاف ایک بڑی اور بھرپور جنگ کے مترادف ہے- انھوں نے تاکید کی کہ لبّیک یا رسول اللہ کے نعرے کے ساتھ، داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کی کاروائی، پورے ملک سے دہشتگردوں کا صفایا ہونے پر، منتج ہوگی اور ان تمام ملکوں کی سازشیں ناکام ہوجائیں گی کہ جنھوں نے اس دہشتگرد گروہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کی ہمہ جہتی حمایت کرتے رہے ہیں- سید عمار حکیم نے علاقے کے تمام ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ، علاقے اور پوری دنیا کے لئے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر، دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے عراقی حکومت کے ساتھ تعاون کریں-

..........

242